پالی کیلی کی وکٹ بلے بازوں کا مقتل گاہ بن گئی: پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی سری لنکا کیخلاف پوزیشن مضبوط

پالی کیلی کی وکٹ بلے بازوں کا مقتل گاہ بن گئی: پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی سری ...
پالی کیلی کی وکٹ بلے بازوں کا مقتل گاہ بن گئی: پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی سری لنکا کیخلاف پوزیشن مضبوط

  

پالی کیلے(نیوز ڈیسک)پالی کیلے کی وکٹ بلے بازوں کا مقتل گاہ بن گئی ہے۔ سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے پہلے دو دنوں میں اب تک 21وکٹیں گر چکی ہیں جبکہ اب تک دو دنوں میں صرف 196اوورز کا کھیل ہی ممکن ہو سکا ہے۔ اگر دو دنوں کا مکمل کھیل ہوتا تو شاید اب تک اس میچ کا فیصلہ بھی ہو چکا ہوتا۔ اس میچ پر آسٹریلیا کی گرفت کافی مضبوط ہے ۔ سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگ میں صرف 117پر آوٹ ہو گئی ۔ہیزل ووڈ اور لیون نے تین تین جبکہ او کیفی اور مچل سٹارک نے دو دوچ کھلاڑی آوٹ کئے۔جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم 203رنز پر ہمت ہار گئی۔اس طرح اس کو 86رنز کی سبقت حاصل ہوئی۔ہیراتھ اور سنداکن نے چار چار وکٹیں حاصل کیں۔سری لنکا نے دوسری اننگ میں ایک وکٹ پر چھ رنز بنائے تھے کہ بارش کی وجہ سے دوسرے دن کا کھیل ختم کر دیا گیا۔ اب بھی سری لنکا کو 80رنز کے خسارے کا سامنا ہے جبہ اس کی نو وکٹیں باقی ہیں۔

مزید :

کھیل -