لاہور: دل کے ہسپتال ”پنجاب کاڈیالوجی“ میں مریضوں کا برا حال، ایک بیڈ پر تین تین مریض ، شہری خوار ہوگئے

لاہور: دل کے ہسپتال ”پنجاب کاڈیالوجی“ میں مریضوں کا برا حال، ایک بیڈ پر تین ...
لاہور: دل کے ہسپتال ”پنجاب کاڈیالوجی“ میں مریضوں کا برا حال، ایک بیڈ پر تین تین مریض ، شہری خوار ہوگئے

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اربوں روپے سے اورنج لائن منصوبہ بنانے والی پنجاب حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے پنجاب کے دل لاہور کے دل کے ہسپتال ” پنجاب کارڈیالوجی “ میں مریضوں کا برا حال ہوگیا۔اس میں داخل مریضوں کیلئے بیڈز کا کوئی بندوبست نہیں۔ ایک بیڈ پر تین تین مریض لیٹے ہوتے ہیں ان کا بھی کوئی پرسان حال نہیں۔

دنیا نیوز کے مطابق متعدد مریضوں کو کرسیوں پر بٹھا کر ان کو ڈرپ لگے ہوتی ہے ۔ ان کے ورثا کو اس ڈرپ کو دے کر کہا جاتا ہے کہ اس کو پکڑ کر کھڑے رہیں۔اس ہسپتال کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ جس کو بیڈ اور ڈاکٹروں کی توجہ مل جائے اس کو کہا جاتا ہے کہ وہ بادشاہ ہے۔ ذرائع کے مطابق صحت کے فنڈز بھی اورنج لائن منصوبے میں لگائے جا رہے ہیں ۔ پنجاب حکومت کی توجہ صرف اس منصوبے کی جانب سے اس کو صحت یا صاف پانی کے منصوبوں کا کوئی خیال نہیں ۔ ایسے حالات میں عام آدمی کی کسی کو کوئی پروا نہیں۔

مزید :

لاہور -