شہری نئی عینک خریدنے گیا تو دکاندار نے آنکھ میں ایسی چیز دیکھ لی کہ پیروں تلے زمین ہی نکل گئی، بال بال موت سے بچ گیا، ایسا کیاتھا؟ آپ بھی جانئے اور احتیاط کریں

شہری نئی عینک خریدنے گیا تو دکاندار نے آنکھ میں ایسی چیز دیکھ لی کہ پیروں تلے ...
شہری نئی عینک خریدنے گیا تو دکاندار نے آنکھ میں ایسی چیز دیکھ لی کہ پیروں تلے زمین ہی نکل گئی، بال بال موت سے بچ گیا، ایسا کیاتھا؟ آپ بھی جانئے اور احتیاط کریں

  

لندن(نیوزڈیسک) آنکھ کی درد کو لوگ زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیتے لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسے شخص کے بارے میں بتائیں گے جس کی کہانی پڑھ کر آپ کبھی بھی آنکھ کی درد کو نظر انداز نہیں کریں گے۔

وہ لڑکی جس کے جیسی آنکھیں دنیا میں کسی اور کی نہیں ، ایک خصوصیت ایسی کہ دیکھ کر ڈاکٹر بھی چکرا گئے، جان کر آپ بھی خدا کی قدرت پر دنگ رہ جائیں گے

تفصیلات کے مطابق 64سالہ پیٹر سمپسن کی دائیں آنکھ میں تقریباًدس سال سے درد تھی لیکن اس کی وجہ سمجھ نہیں آرہی تھی۔”میں سمجھ رہا تھا کہ میری شوگر اور بلڈپریشر کی وجہ سے آنکھ میں درد رہتا ہے لیکن حقیقت جان کر مجھے خود یقین نہیں آیا۔“پیٹر کاکہناہے کہ وہ نئی عینک بنوانے دکاندار کے پاس گیا تواس نے بتایا کہ اسے فوری طور پر کسی سرجن سے ملنا چاہیے کیونکہ اپنے تجربے کی بنیادپراسے محسوس ہورہا ہے کہ اس کی دائیں آنکھ کو خون کی سپلائی ٹھیک نہیں ہے۔

اس کے بعد پیٹر ہسپتال دوڑا جہاں اس کے آنکھوں کے سکین سے معلوم ہوا کہ ٹیومر کی وجہ سے اس کی آنکھوں کو خون کی سپلائی صحیح نہیں آرہی۔”ڈاکٹروں کاکہنا ہے کہ اگر یہ مسئلہ تھوڑے دن اور پتا نہ لگتاتو میری جان بھی جاسکتی تھی یا میری آنکھ کی بینائی ختم ہوجانی تھی۔“ اس تشخیص کے بعد پیٹر کا آٹھ گھنٹوں پر محیط آپریشن کیا گیا جس میں اس کے سر میں 38ٹانکے لگے۔اب اس کی صحت ٹھیک ہے اور وہ اچھی زندگی گزارنے کے قابل ہوچکا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -