صوبے میں اپنے وزرات اعلیٰ کے دور پر کتاب لکھوں گا :قائم علی شاہ

صوبے میں اپنے وزرات اعلیٰ کے دور پر کتاب لکھوں گا :قائم علی شاہ
صوبے میں اپنے وزرات اعلیٰ کے دور پر کتاب لکھوں گا :قائم علی شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے صوبے میں اپنے وزارت اعلیٰ کے دور پر ایک کتاب لکھوں گا ۔گورنر ہاوس میں استعفیٰ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عشر ت العباد کے ساتھ بہت اچھے تعلقات رہے جس کی وجہ سے امن قائم کرنے میں کامیاب ہوئے ۔ان کا کہنا تھا کہ گورنرسندھ کے مشورے وقتً فوقتاً آتے رہے جس پر ان کے مشکور ہیں ،امید ہے آئندہ بھی مشورے آتے رہیں گے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سب لوگ دعا کریں ،اپنے وزارت اعلیٰ کے دور پر ایک کتاب لکھوں گا ۔قائم علی شاہ نے مزید کہا کہ میں پارٹی ورکر ہوں،ہمیشہ پارٹی کے ساتھ رہ کر سیاست کروں گا ۔

مزید :

کراچی -