لاہور میں موسلا دھار بارش: بجلی کے متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے، شہر تاریکی میں ڈوب گیا، واپڈا لائن مین کرنٹ لگنے سے جاں بحق

لاہور میں موسلا دھار بارش: بجلی کے متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے، شہر تاریکی میں ڈوب ...
لاہور میں موسلا دھار بارش: بجلی کے متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے، شہر تاریکی میں ڈوب گیا، واپڈا لائن مین کرنٹ لگنے سے جاں بحق

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں شام کو موسلا دھار بارش کی وجہ سے بیشتر علاقوں میں بجلی کے فیڈر ٹرپ کر گئے جس سے شہر تاریکی میں ڈوب گیا۔ بارش شام پانچ بجے کے قریب شروع ہوئی ۔ بادلوں نے شام کو ہی رات کا سماں بنا دیا ۔ بارش سے شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور سڑکوں پر شدید ٹریف جام دیکھنے کو ملا۔صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے دعووں کا بھرم ایک بارش نے ہی کھول دیا۔صدر کے علاقے میں واپڈا کا ایک لائن مین کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ گلزار شہریوں کی شکایت پر بجلی ٹھیک کرنے گیا تھا۔ 

مزید :

لاہور -