سابق آسٹریلوی فاسٹ باولر بریٹ لی اپنی پہلی فلم کی سکریننگ کے موقع پر مودی، ٹنڈولکر اور شاہ رخ کی شرکت کے خواہاں

سابق آسٹریلوی فاسٹ باولر بریٹ لی اپنی پہلی فلم کی سکریننگ کے موقع پر مودی، ...
سابق آسٹریلوی فاسٹ باولر بریٹ لی اپنی پہلی فلم کی سکریننگ کے موقع پر مودی، ٹنڈولکر اور شاہ رخ کی شرکت کے خواہاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق آسٹریلوی فاسٹ بالر بریٹ لی بولی ووڈ نگری میں اپنی پہلی فلم کی سکریننگ کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر اور بالی ووڈ کنگ شا ہ رخ خان کو مدعو کرنا چاہتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وہ آسٹریلوی نڑاد ہدایت کارانوپم چوپڑا کی فلم “ان انڈین” میں ڈیبیو کریں گے جو کہ 5 اگست کو ریلیز ہونے جارہی ہے۔دوسری جانب بریٹ لی اسکریننگ کے لیے نہ صرف کنگ خان کو بلکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور سابق بھارتی کھلاڑی سچن ٹنڈولکر کو بھی مدعو کرنے کے خواہش مند ہیں۔واضح رہے کہ فلم میں بریٹ لی کے علاوہ اداکارہ تنشتھا چترجی، گلشن گروور اور سپریا پاٹھک بھی شامل ہیں جب کہ فلم ایک رومانوی کہانی پرمبنی ہے۔

مزید :

تفریح -