کیریبئین لیگ : عمر اکمل کی شاندار بیٹنگ ، ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز کو سینٹ لوشیا زوکس کے خلاف فتح دلادی

کیریبئین لیگ : عمر اکمل کی شاندار بیٹنگ ، ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز کو سینٹ لوشیا ...
کیریبئین لیگ : عمر اکمل کی شاندار بیٹنگ ، ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز کو سینٹ لوشیا زوکس کے خلاف فتح دلادی

  

سینٹ لوشیا( آن لائن ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز عمراکمل نے اپنی شاندار بلے بازی کی بدولت کیریبین پریمیئرلیگ کے اہم میچ میں ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز کو سینٹ لوشیا زوکس کے خلاف فتح دلادی۔سینٹ لوشیا کے ڈیرن سیمی نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ٹرینباگو نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ کپتان ڈیرن سیمی کے 37 اور شین واٹسن کے 32 رنز کی بدولت سینٹ لوشیا کی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے۔سیمی کی ٹیم نے جارحانہ آغاز فراہم کیا تھا جب اوپنر چارلس اور فلیچر نے ابتدائی 7 اوورز میں 60 رنز بنائےتاہم دونوں اوپنرز 65 کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد رنز بنانے کی رفتار میں کمی آئی۔ڈیرن سیمی نے 3 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے ناٹ آو¿ٹ رہتے ہوئے 18 گیندوں پر 37 رنز بنا کر مخالف ٹیم کو جیت کے لیے 167 رنز کا ہدف دے دیا۔ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیم میں نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن مک کولم، کولن منرو، ڈوون براوو اور عمر اکمل جیسے بین الاقوامی کھلاڑی شامل تھے۔ہدف کے تعاقب میں اسٹارز سے سجی ٹیم کو مک کولم کی صورت میں 4 رنز پر ہی نقصان اٹھانا پڑا جس کے بعد ٹیم دباو¿ کا شکار ہوئی ابتدائی 4 بلے باز صرف 41 کے اسکور پر آو¿ٹ ہوئے جبکہ کپتان براوو بھی 4 رنز کا اضافہ کرپائے۔عمراکمل مشکل وقت میں بیٹنگ کے لیے آئے جب میچ ٹرینباگو کے ہاتھ سے تقریباً نکل چکا تھا لیکن انھوں نے مرد بحران کا کردار ادا کرتے ہوئے وکٹ کے چاروں اطراف شاٹس کھیل کر اپنی ٹیم کو جتوادیا۔عمراکمل نے ناقابل شکست 73 رنز کی اننگز میں 3 چوکے اور 7 چھکے لگائے اور مطلوبہ ہدف 19 ویں اوور میں حاصل کرکے ٹرینباگو کو قیمتی 8 پوائنٹس حاصل کرنے میں بنیادی کردار ادا کیا اور لوشیا کے ساتھ تیسرے نمبر پر لاکھڑا کیا۔واضح رہے عمر اکمل سی پی ایل کے رواں سیزن میں اس سے قبل کھیلے گئے میچوں میں بری طرح ناکام ہوئے تھے تاہم ایک ذمہ دارانہ اننگز کے ساتھ نہ صرف اپنی ٹیم کو فتح دلادی بلکہ اپنی کھوئی ہوئی فارم بھی حاصل کرلی۔

مزید :

کھیل -