اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں شکست ، قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا اصولی فیصلہ ہوگیا

اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں شکست ، قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا اصولی فیصلہ ہوگیا
اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں شکست ، قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا اصولی فیصلہ ہوگیا

  

لندن( آن لائن ) اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں شکست کے بعد قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا اصولی فیصلہ ہوگیاہے۔نئی ٹیم کی آزمائش ووسٹرشائرکے خلاف میچ میں کی جائے گی۔شکست کے بعد پاکستانی ٹیم انتظامیہ کو ہوش آگیا۔ کوچ اور منیجر نے فائنل الیون میں تبدیلیاں ناگزیر قرار دے دیں۔ مصباح الحق نے بڑی تبدیلیوں سے انکارکردیا۔ یونس خان کو کھلانے کے لئے کپتان ڈٹ گئے۔ٹیم میں شان مسعود کی جگہ سمیع اسلم کو ملنے کا امکان ہے۔ ووسٹرشائر کے خلاف دو روزہ میچ اہمیت اختیار کرگیا ہے۔ جمعہ سے شروع ہونے والے میچ میں نئی اوپننگ جوڑی کو آزمانے کافیصلہ ہوگیا ہے۔فاسٹ بالرعمران خان اور سہیل خان بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

مزید :

کھیل -