چینی سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان میں بہترین مواقع ہیں: میاں منشا

چینی سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان میں بہترین مواقع ہیں: میاں منشا
چینی سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان میں بہترین مواقع ہیں: میاں منشا

  

شین ڈونگ /لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے ممتازصنعتکار و بزنس مین میاں محمد منشاء نے کہا کہ پاکستان خصوصاً پنجاب میں چین کے سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کیلئے بہترین حالات ہیں،پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کا فائدہ چین کے تاجر اٹھا سکتے ہیں اور ٹیکسٹائل، کنسٹرکشن، سیمنٹ اور ڈیری ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

چین کے صوبے شین ڈونگ کے شہر جنان میں’’ پنجاب شین ڈونگ بزنس کانفرنس‘‘سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی سرمایہ کار چینی سرمایہ کاروں کے ہاتھ سے ہاتھ ملا کر کام کریں گے۔

مزید :

لاہور -