اس فوجی اور اس نوجوان لڑکی کا آپس میں کیا تعلق ہے؟ جواب جان کر آپ کے بھی پیروں تلے زمین نکل جائے گی

اس فوجی اور اس نوجوان لڑکی کا آپس میں کیا تعلق ہے؟ جواب جان کر آپ کے بھی پیروں ...
اس فوجی اور اس نوجوان لڑکی کا آپس میں کیا تعلق ہے؟ جواب جان کر آپ کے بھی پیروں تلے زمین نکل جائے گی

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی معاشرے میں جنس کی تبدیلی حیرت انگیز حد تک عام ہو گئی ہے، یہاں تک کہ ایک سابق امریکی فوجی نے بھی خود کوخوبصورت لڑکی میں تبدیل کر لیا ہے۔ ویب سائٹ worldwideweirdnews کی رپورٹ کے مطابق 32سالہ ریان پیدائشی طور پر ایک لڑکا تھا مگر بچپن ہی سے اس کے دل میں لڑکی بننے کی خواہش موجود تھی۔ لڑکپن میں اس نے اپنے ماں باپ سے اپنی اس خواہش کا اظہار کیا تو انہوں نے سختی سے منع کر دیا اور کہا کہ ”ہمارے لیے تم ہمیشہ لڑکے ہی رہو گے اور ہم کبھی تمہارے لڑکی کے روپ کو قبول نہیں کریں گے۔“اس دھمکی پر ریان نے وقتی طور پر اپنا لڑکی بننے کا ارادہ ترک کر دیا۔

پھر فیملی کے دباﺅ پر ہی ریان امریکی فوج میں بھرتی ہو گیا۔ اس نے داڑھی بڑھا لی اور ایک تنومند نوجوان بن گیا، مگر اس کی خواہش دل میں موجود رہی۔ فوج سے واپس آنے پر اس نے اپنی خواہش پوری کرنے کی ٹھان لی اور اپنے دوستوں کی مدد سے لڑکی بن گیااور اپنا نیا نام ایلینا مک لافلین رکھ لیا۔رپورٹ کے مطابق ایلینا کا کہنا ہے کہ ”میرے گھر والوں نے مجھے دھمکی دی تھی کہ میں لڑکا بن کر رہوں یا پھر مر جاﺅں۔ اس دھمکی کی وجہ سے میں اپنی خواہش اتنے عرصے تک پوری نہ کر سکی، مگر اب میں اپنے جسم سے بالکل خوش ہوں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -