ایران نے سمندر میں متحدہ عرب امارات کا بحری جہاز پکڑلیا، اس انتہائی اقدام کی وجہ کیا بنی؟ جان کر آپ کی حیرت کی بھی انتہا نہ رہے گی

ایران نے سمندر میں متحدہ عرب امارات کا بحری جہاز پکڑلیا، اس انتہائی اقدام کی ...
ایران نے سمندر میں متحدہ عرب امارات کا بحری جہاز پکڑلیا، اس انتہائی اقدام کی وجہ کیا بنی؟ جان کر آپ کی حیرت کی بھی انتہا نہ رہے گی

  

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)کاغذات مکمل یا درست نہ ہوں تو صرف موٹر سائیکل یا گاڑی ہی نہیں بلکہ بحری جہاز بھی قانون کی گرفت میں آ سکتا ہے۔ اگر یقین نہ آئے تو ایران میں پکڑے جانے والے اماراتی بحری جہاز کا احوال ضرور جانئے۔

ویب سائٹ IFPنیوز کی رپورٹ کے مطابق ایک اماراتی بحری جہاز کو ایران کی امام خمینی سپیشل اکنامک زون میں روک لیا گیا ہے۔ ایران کی پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن کے نائب سربراہ ابوطالب گیرائلو نے گزشتہ روز جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا کہ ”فیودورا“ نامی بحری جہاز ایک اماراتی کمپنی کی ملکیت ہے اور اس کے کاغذات میں ”خلیج فارس“ کا نام درست طور پر درج نہ ہونے کے باعث اسے روک لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام تاریخی دستاویزات میں اس خلیج کا نام ”خلیج فارس“ درج ہے، اور امام خمینی بندرگاہ کی انتظامیہ نے بحری جہاز کو اسی لئے پکڑا کہ اس کے کاغذات میں یہ نام درست طور پر درج نہ تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک بحری جہاز کی دستاویزات میں سے غلط نام کا خاتمہ نہیں کیا جائے گا اسے کسی بھی قسم کی خدمات فراہم نہیں کی جائیں گی۔

مزید :

بین الاقوامی -