پاکستانیوں کیلئے سعودی عرب سے انتہائی تشویشناک خبر آگئی، وہ شعبہ جس میں سب سے زیادہ پاکستانی کام کرتے ہیں اب وہاں سے بھی چھٹی ہوجائے گی کیونکہ۔۔۔

پاکستانیوں کیلئے سعودی عرب سے انتہائی تشویشناک خبر آگئی، وہ شعبہ جس میں سب ...
پاکستانیوں کیلئے سعودی عرب سے انتہائی تشویشناک خبر آگئی، وہ شعبہ جس میں سب سے زیادہ پاکستانی کام کرتے ہیں اب وہاں سے بھی چھٹی ہوجائے گی کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) حصول رزق کے لئے سعودی عرب کا رخ کرنے والے پاکستانیوں کی بہت بڑی تعداد ڈرائیونگ کے شعبے سے وابستہ ہے، مگر بدقسمتی سے اب اس شعبہ میں بھی غیر ملکیوں کا روزگار خطرے میں پڑ گیا ہے۔
عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزارت ٹرانسپورٹ نے شہریوں کو اجازت دے دی ہے کہ وہ پرائیویٹ گاڑیوں کو بطور ٹیکسی استعمال کر سکتے ہیں۔ وزارت کا کہنا ہے کہ اس اجازت کے نتیجے میں جہاں مسافروں کو بہت بڑی سہولت میسر آجائے گی وہیں سعودی گاڑی مالکان کی بہت بڑی تعداد کے لئے بھی روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوجائیں گے۔ وزارت کے مطابق اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے والوں میں سعودی شہریوں کی بڑی تعداد شامل ہوگی، جو سکیورٹی کے خدشات میں کمی کا سبب بھی بنے گی۔ وزارت کے بیان مطابق اس پیشکش سے سب سے زیادہ سعودی یونیورسٹی طلبا اور سرکاری و غیر سرکاری ملازمین مستفید ہوں گے۔ وزارت اجازت نامے کے لئے سعودی شہریوں کو ہی ترجیح دے گی اور شہریوں کی ضروریات کے مطابق نیا سسٹم بھی وضع کیا جا رہا ہے۔

’کسی بھی غیر ملکی کو مکہ، مدینہ اور ریاض میں یہ کام کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے‘ سعودی عرب نے دو ٹوک اعلان کردیا
وزارت محنت نئی خدمات کو واصل الیکٹرونک پلیٹ فارم سے منسلک کرے گی تاکہ ڈرائیوروں کی شناخت، ڈیٹا، گاڑی اور اس کی منزل کے متعلق معلومات ڈیٹا بیس میں دستیاب ہوں۔ وزارت نے ایپ سسٹم کے زریعے ٹرانسپورٹ سروس فراہم کرنے والی تمام کمپنیوں کو بھی ہدایت کی ہے کہ تین ماہ کے دوران نئے ضوابط کے مطابق اپنا سٹیٹس درست کرلیں۔

مزید :

عرب دنیا -