لاہور میں منشیات فروشی ، جسم فروشی اور جوئے کا دھندہ عروج پر، منشیات فروشی میں سٹی ڈویژن، جسم فروشی کے کاروبار میں صدر ڈویژن سبقت لے گیا

لاہور میں منشیات فروشی ، جسم فروشی اور جوئے کا دھندہ عروج پر، منشیات فروشی ...
لاہور میں منشیات فروشی ، جسم فروشی اور جوئے کا دھندہ عروج پر، منشیات فروشی میں سٹی ڈویژن، جسم فروشی کے کاروبار میں صدر ڈویژن سبقت لے گیا

  

لاہور (یوپی آئی) صوبائی دارالحکومت لاہور جہاں آبادی میں سرفہرست ہے وہیں جرائم میں بھی دوسرے شہروں سے کہیں آگے ہے۔ منشیات فروشی ، جسم فروشی اور جوئے کا دھندہ تو عروج پر پہنچ گیا، پولیس حکام نے مکروہ دھندوں میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کر لیا ہے، موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق کینٹ ڈویژن میں منشیا ت فروشی کا دھندہ سرفہرست ہے، 303 منشیات فروشی کے اڈے سرگرم ہیں۔ صدر ڈویژن میں 205، ماڈل ٹاو¿ن ڈویژن میں 180 اور سول لائنز میں 115 منشیات کے اڈے موجود ہیں۔ جوئے کے اڈوں میں سٹی ڈویژن پہلے نمبر پر ہے جہاں 153 جوئے کے اڈے ہیں سول لائنز ڈویژن میں 84 اور اقبال ٹاو¿ن میں 73 اڈوں پر کام جاری ہے۔ جسم فروشی کے کاروبار میں صدر ڈویژن سبقت لے گیا جہاں 78 قحبہ خانے ہیں، سٹی دویژن میں 71 اور ماڈل ٹاو¿ن ڈویژن میں 53 جسم فروشی کے اڈے سرگرم ہیں ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا دعویٰ ہے کہ جرم خواہ کوئی بھی ہو کارروائی سب کے خلاف کی جاتی ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر پولیس بلاامتیاز جرائم پیشہ افراد کے خلاف مو¿ثر کارروائی کرے تو جرائم کی شرح میں خاطر خواہ کمی لائی جا سکتی ہے۔

مزید :

لاہور -