پی ٹی آئی کے ناراض ارکان نے پارلیمانی سیکرٹریوں کے عہدے ختم کرنیکا مطالبہ کردیا

پی ٹی آئی کے ناراض ارکان نے پارلیمانی سیکرٹریوں کے عہدے ختم کرنیکا مطالبہ ...
پی ٹی آئی کے ناراض ارکان نے پارلیمانی سیکرٹریوں کے عہدے ختم کرنیکا مطالبہ کردیا

  

پشاور (یوپی آئی) پی ٹی آئی کے ناراض ارکان اسمبلی نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹریوں کے عہدے ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا، باغی ارکان نے کہا ہے کہ پارلیمانی سیکرٹری کا عہدہ سیاسی رشوت کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے،پاکستان تحریک انصاف کے ناراض اراکین نے پارٹی چیئرمین سے خیبرپختونخوا ہ اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹریوں کے عہدے ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ناراض ارکان کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری کے عہدے سیاسی رشوت کے طور پر استعمال کئے جا رہے ہیں۔ خیبرپختونخواہ اسمبلی میں اس وقت چودہ پارلیمانی سیکرٹری، چھ معاون خصوصی اور پانچ مشیر براجمان ہیں۔ کابینہ کے چودہ وزراءاس کے علاوہ ہیں۔ صوبائی وزیر شاہ فرمان باغی ارکان کے اس اعتراض کو غیر آئینی قرار دے رہے ہیں۔ پارلیمانی سیکرٹریوں کو وزراءکے برابر مراعات بھی حاصل ہیں جن میں سے بیشتر کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔ شہری بھی پارلیمانی سیکرٹریوں کی اس فوج ظفر موج کو قومی خزانے پر بوجھ قرار دے رہے ہیں۔ تعجب خیز امر تو یہ ہے کہ پارٹی سے نکالے جانے والے ایم پی اے جاوید نسیم ابھی بھی پارلیمانی سیکرٹری ہیں اور انہیں بھی تمام مراعات حاصل ہیں۔

مزید :

پشاور -