ممبئی حملہ کیس،ملزمان کو لے جانے والی مبینہ کشتی کے معائنہ کی اجازت دیدی گئی

ممبئی حملہ کیس،ملزمان کو لے جانے والی مبینہ کشتی کے معائنہ کی اجازت دیدی گئی
ممبئی حملہ کیس،ملزمان کو لے جانے والی مبینہ کشتی کے معائنہ کی اجازت دیدی گئی

  

اسلام آباد (یوپی آئی)اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ممبئی حملوں میں ملوث ملزمان کو مبینہ طور پر بھارت لے جانے والی کشتی کے کراچی میں ہی معائنے کی اجازت دے دی،تفصیلات کے مطابق شہر اقتدار کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سہیل اکرام نے ممبئی حملہ کیس کی سماعت کی۔ ایف آئی اے کی جانب سے درخواست جمع کرائی گئی جس میں استدعا کی گئی تھی کہ ملزمان اجمل قصاب سمیت دیگر حملہ آوروں کو مبینہ طور پر بھارتی پانیوں تک لے جانے کیلئے الفوز نامی کشتی استعمال ہوئی۔ کشتی کو احاطہ عدالت لانا ممکن نہیں اس لئے کراچی کے ساحل پر ہی اس کا معائنہ کیا جائے۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت سات ستمبر تک ملتوی کر دی۔ عدالت مقدمے کے ایک اہم گواہ منیر احمد کا بیان بھی کراچی میں ہی قلمبند کرے گی۔

مزید :

اسلام آباد -