سائبر کرائم بل کی بعض شقوں پرصحافیوں کا شدید تحفظات کا اظہار ، سینٹ اجلاس کی کوریج کا احتجاجاً بائیکاٹ

سائبر کرائم بل کی بعض شقوں پرصحافیوں کا شدید تحفظات کا اظہار ، سینٹ اجلاس کی ...
سائبر کرائم بل کی بعض شقوں پرصحافیوں کا شدید تحفظات کا اظہار ، سینٹ اجلاس کی کوریج کا احتجاجاً بائیکاٹ

  

اسلا م آباد(آئی این پی)سائبر کرائمز بل کی بعض شقوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے صحافیوں نے سینٹ اجلاس کی کوریج کا احتجاجاً بائیکاٹ کیا اور کہا کہ بل کی بعض شقیں آزادی اظہار رائے سے متصادم ہیں اور صحافی اس کی زد میں آئیں گے، سینٹ کی کمیٹی کی جانب سے منظور کیے گئے بل میں پی ایف یو جے کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو نظر انداز کیا گیا۔ چیئر مین سینیٹ کی مشاہد اللہ خان کو صحافتی تنظیموں کے وفد سے وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے فوری ملاقات کرا کرتحفظات دور کرنے کی ہدایت۔ بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں صحافیوں نے سائبر کرائمز بل کے حوالے سے تحفظات پر اجلاس کی کوریج کا بائیکاٹ کیا۔ بعدازاں سینٹر مشاہد اللہ خان اور سینٹر میاں عتیق نے صحافیوں سے مذاکرات کئے۔ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن ، پی ایف یو جے اور نیشنل پریس کلب کے نمائندوں نے سینٹر مشاہداللہ خان کو آگاہ کیا کہ مل کی بعض شقوں پر ہمارے تحفظات ہیں اور صحافی اس کی زد میں آئیں گے اور آزادی اظہار کے خلاف ہیں۔ بل کے حوالے سے قومی اسمبلی میں پیش کرنے سے منظور شدہ بل پر ہماری تجاویز کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ سینٹ سے منظوری سے قبل وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے ہمارے مذاکرات کرائے جائیں۔مشاہد اللہ خان کی جانے سے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سے صحافیوں کے وفد سے ملاقات کرانے کے وعدے پر صحافیوں نے بائیکاٹ کو ختم کیا۔ چیئر مین سینٹ نے سینٹر مشاہد اللہ خان کو ہدایت کی کہ صحافیوں کی جانب سے شدید تحفظات سامنے آئے ہیںان سے متعلقہ وزیر کی جلد ملاقات کرائی جائے اور تحفظات دور کئے جائیں۔

مزید :

اسلام آباد -