لاہورمیں پولیس نے سرچ آپریشن کر کے 30افراد کو گرفتار کرلیا
لاہور (مانیٹر نگ ڈیسک )صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس نے سرچ آپریشن کر کے 30مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق پولیس نے اقبال ٹاون ،مسلم ٹاون ،نواں کوٹ ،گلشن راوی اور سمن آباد میں سرچ آپریشن کر کے لوگوں کے شناختی کوائف چیک کیے ۔اس موقع پر پولیس نے شناختی کوائف نہ ہونے پر 30مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا ۔