قائم علی شاہ نے گورنر سندھ کو ’18سو سال پرانا ‘ استعفیٰ پیش کردیا

قائم علی شاہ نے گورنر سندھ کو ’18سو سال پرانا ‘ استعفیٰ پیش کردیا
قائم علی شاہ نے گورنر سندھ کو ’18سو سال پرانا ‘ استعفیٰ پیش کردیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ یو ں تو اپنی وزارت اعلیٰ کے دوران مختلف مواقع پر تقاریر وں کے دوران غلط اشعار پڑھنے ،اہم اجلاسوں کے دوران خراٹے مارنے اور اپنی طویل عمری کے حوالے سے کافی شہرت رکھتے ہیں ، آج انہوں نے گورنر سندھ کو اپنا 18سو سال پرانا استعفیٰ پیش کردیا ۔

قائم علی شاہ کی طویل عمر ی کے حوالے سے مختلف ٹی وی پروگراموں میں بھی طنز  و مزاح سے بھر پور تبصرے کیےجاتے ہیں اور سوشل میڈ یا پر بھی ان کی عمر کے حوالے سے بہت مزاحیہ گفتگو کی گئی لیکن اب جاتے جاتے بھی ’’سائیں سرکار ‘‘لوگوں کو ہنسنے کا ایسا موقع فراہم کر گئے کہ پڑھ کر آپ بھی مسکرانے لگیں گے ۔

 قائم علی شاہ نے گورنر ہاوس میں ڈاکٹر عشر ت العباد کو اپنے ہاتھ سے لکھا  استعفا پیش کیا جس میں انہوں نے ایک جگہ پر  تاریخ تو ٹھیک لکھی مگر سال 2016 لکھنے کی بجائے 201لکھ دیا ۔ ایسی صورتحال میں جبکہ سید  قائم علی شاہ کی طویل عمری کے چرچے پہلے ہی کئی بار میڈ یا کی زینت بن چکے ہوں ،اس خبر سے ایک بار پھر لوگوں کے درمیان ان کی عمر  اور ان سے سر زد ہونے والی غلطیوں کے حوالے سے تبصرے شروع ہو چکے ہیں ۔ دوسری طرف گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے بھی ’’18 سو سال ‘‘ قبل سائیں  سرکار کے لکھے گئے استعفی کو  تصیح کئے بغیر ہی منظور کر

لیا ۔

مزید :

کراچی -