Gree ایئر کنڈیشنر تیز بارش میں بھی استعمال کیلئے محفوظ ترین

Gree ایئر کنڈیشنر تیز بارش میں بھی استعمال کیلئے محفوظ ترین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)Gree کا شمار عالمی طور پر تخلیقاتی اور اعلیٰ معیار ی ایئر کنڈیشنگ ٹیکنالوجی کے برانڈ کے طور پر کیا جاتا ہے ۔پاکستان میں مون سون کا آغاز ہوچکا ہے اور اس سیزن میں عمارتوں کے انفرا اسٹریکچر ،سڑکوں اور بجلی کے تاروں کے گیلا ہونے اور الیکٹرسٹی وائرنگ کے بارش کے پانی میں ڈوبنے کے باعث برقیاتی آلات غیر محفوط ہوجانے کا خدشہ ہوتا ہے ،تاہم اس حوالے سے Gree نے ایئر کنڈیشنر اور دیگر مصنوعات کے حفاظتی معیار میں اور زیادہ اضافہ کردیا ہے ۔Greeنے حال ہی میں یہ
اعلان کیا ہے کہ جدید تکینکی اضافے نے تیز بارش میں بھی اس کی مصنوعات کواستعمال کیلئے انتہائی محفوظ بنا دیا ہے۔کمپنی اپنے صارفین کو یقین دلاتی ہے کہ تیز بارش بھی کسی صورت میں Gree ایئر کنڈیشنر کی کارکردگی کو متاثر کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی،Gree ایئر کنڈیشنر آؤٹ ڈور یونٹس خاص طور پر مضبوط مٹیریل سے تیار کئے گئے ہیں جو کہ کسی بھی قسم کے موسمی تغیرات کا مقابلہ کرنے کے اہل ہیں ،خاص طور پر درجہ حرارت میں اتار چڑھاؤ اور خشک و گرم موسم سے موسلا دھار بارشوں کی صورت میں بھی ان ایئر کنڈیشنر کی کارکردگی مثالی رہتی ہے ۔عام طور پر مون سون کے سیزن میں صارفین اپنے روایتی ایئر کنڈیشنر کی حفاظت کیلئے تشویش میں مبتلا رہتے ہیں۔
اور اکثر صارفین کا خیال ہوتا ہے کہ موسلا دھار بارشیں ان کے ایئر کنڈیشنرز کے آؤٹ ڈور یونٹس کو نقصان پہنچا سکتی ہے

مزید :

کامرس -