جرگے کا پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کو کاروکاری قرار دے کر قتل کرنیکا حکم

جرگے کا پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کو کاروکاری قرار دے کر قتل کرنیکا حکم
جرگے کا پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کو کاروکاری قرار دے کر قتل کرنیکا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خانپور مہر(صباح نیوز+آئی این پی)خانپورمہرمیں بااثر وڈیروں نے جرگے کے ذریعے پریمی جوڑے کو کارو کاری قرار دے دیا۔خانپورمہرمیں بااثر وڈیروں خیر محمد کلادی اور صاحب شیخ نے پریمی جوڑے فاطمہ شیخ اور ارشاد چاچڑ کو کاروکاری قرار دیدیا، وڈیروں کی طرف سے پریمی جوڑے پر دس لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا، جرمانے کی عدم ادائیگی پر جوڑے کو قبیلے کے سامنے قتل کرنے کی دھمکی بھی دی گئی۔نام نہاد جرگے کے ہاتھوں سزا پانے والے نوجوان ارشاد چاچڑ اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ پسند کی شادی کرنے پر ان کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہو گئے۔

مقامی پولیس ان افراد کے ساتھ ملی ہوئی ہے، ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔ارشاد چاچڑ نے میڈیا کو بتایا کہ مقامی پولیس نے وڈیرے کی ایما پر میرے والد کو اغوا کے بعد غائب کرلیا۔ تاحال ان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں۔ حکام بالا فوری طور پر میرے والد کے اغوا کا بھی نوٹس لیں اور پولیس سے باز پرس کریں۔

مزید :

جرم و انصاف -