پاکستان کیساتھ تجارتی تعاون میں مزید اضافے کے خواہشمند ہیں ، انڈونیشیا سفیر

پاکستان کیساتھ تجارتی تعاون میں مزید اضافے کے خواہشمند ہیں ، انڈونیشیا سفیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (کامرس ڈیسک) انڈونیشیا کے ایون سیودائی امری (Iwan Suyudie Amri)نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور صدر راولپنڈی چیمبر راجہ عامر اقبال کے ساتھ ملاقات کی ملاقات میں تجارتی تعلقات، کاروباری مواقع، چیمبر کی سطح پر وفود کے تبادلوں اور پاکستان اور انڈونیشیا میں دو طرفہ تجارتی نمائشوں کے انعقاد کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ملاقات کے بعد تاجروں کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے ایون سیودائی امری نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تجارت بڑھانے اور تجارتی و کاروباری تعلقات مستحکم کرنے کا خواہاں ہے انڈونیشیا کے پاکستان کے ساتھ گہرے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں انڈونیشیا پہلا ملک تھا جس نے پاکستان کے قیام کے بعد کراچی میں پہلا سفارتخانہ کھولا تھا انہوں نے کہا کہ پام آئیل ،فوڈ پرسسینگ ، حلال فوڈ،سیاحت ،کینو اورملبوسات کے شعبے میں دو طرفہ تجارتی مواقعوں سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ انڈونیشیاکا پاکستان کے ساتھ ترجیحی تجارت معائدہ پر 2013 سے عمل شروع ہو چکا ہے ترجیحی تجارت کے سمجھوتے تحت تجارتی فہرست میں اشیا کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا سفیرنے راولپنڈی چیمبر کی جانب سے تجارتی نمائشوں کے کامیاب انعقاد کو سرہاتے ہوئے کہا کہ باقی چیمبرز کو راولپنڈی چیمبر کی تقلید کرنی چایئے اس موقع پرصدر راجہ عامر اقبال نے سفیرکو راولپنڈی چیمبر کی جاری سرگرمیوں کے بارے میں بتایاانہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے چیمبر کے سطح پر اور نجی شعبے کے درمیان روابط بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ تجارتی حجم میں اضافہ ہو ، دو طرفہ تجارتی حجم جو دو ارب ڈالر سے زیادہ ہے اس میں اضافہ کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا فارما سیؤٹیکل ، پولٹری ، ماربل ، آٹوپارٹس، پلاسٹک، ربڑ، ویجیٹیبل سیڈ، قیمتی پتھر اور زیورات کے شعبے کو ترقی دی جا سکتی ہے انہوں نے راول ایکسپو میں انڈونیشیا کی جانب سے اسٹال لگانے اور ثقافتی شو پیش کرنے پر سفیر کا شکریہ ادا کیا ۔
اجلاس میں سینئر نائب صدر راشد وائیں، نائب صدر عاصم ملک، چیئر مین انٹر نیشنل افیئرز ڈاکٹر انعام، وائس چیئر مین قاضی فاروق، مجلس عاملہ کے اراکین اور چیمبر ممبران کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی

مزید :

کامرس -