چینی ریلوے کی سرمایہ کاری میں چھ ماہ میں اضافہ ریکارڈ

چینی ریلوے کی سرمایہ کاری میں چھ ماہ میں اضافہ ریکارڈ

بیجنگ(آن لائن)چینی ریلوے کی سرمایہ کاری میں چھ ماہ کے دوران اضافہ ہوا ہے ، توقع ہے کہ 2017 کے دوران قومی ریلوے کی سرمایہ کاری نئی بلندیوں کو چھو لے گی ، سا ل کی پہلی ششماہی میں فکس سرمایہ میں سرمایہ کاری 312.5ارب یوآن (45ارب ڈالر ) تک پہنچ گئی ہے ، گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 1.9فیصد زیادہ ہے۔چینی ریلوے کارپوریشن کے مطابق اس سال کے دوران سرمایہ کاری نئی بلندیوں کو چھو لے گی کیونکہ سال کی دوسری ششماہی کے دوران کئی منصوبے زیر تعمیر ہیں اور ان کی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو جائے گا ،چینی اکیڈیمی آف انجنیئرنگ کے وانگ مینگ شو کے مطابق 27بڑ ے منصوبوں میں شیڈول کے مطابق پیشرفت جاری ہے، ان میں بیجنگ۔شین یانگ مسافر ریلوے لائن اور ہینگ زو ۔وانگ شانگ ہائی سپیڈ لائن پر کام جاری ہے جبکہ دوسری ششماہی کے دوران این کنگ اور جیو جیانگ کے درمیان ہائی سپیڈ ریلوے ٹریک بچھایا جائے گا ، مزید برآں جنوبی صوبوں اور مشرقی صوبوں کے ہوانگ گینگ اورہوانگ مائی کے درمیان بھی ریلوے ٹریک بچھایا جائے گا ۔وانگ کا کہنا ہے کہ ان کی تکمیل میں 800ارب یوآن کی رقم خرچ ہو سکتی ہے کیونکہ تیسری اور چوتھی ششماہی کے درمیان کئی بڑے منصوبوں کی منظوری دی جائے گی ، اس سال گذشتہ سال کی نسبت 801.5ارب یوآن اضافی خرچ ہو سکتے ہیں جو مرکزی اور صوبائی حکومتیں اس سلسلے میں بہت فعال ہیں ۔

مزید : کامرس