روس چین کو خام تیل سپلائی کرنے میں سرفہرست

روس چین کو خام تیل سپلائی کرنے میں سرفہرست

بیجنگ(آن لائن)چین نے کہا ہے کہ روس جون کے دوران مسلسل چوتھے ماہ اسے خام تیل سپلائی کرنے والا بڑا ملک رہا۔محکمہ کسٹم کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جون کے دوران ملک میں کل 36.11 ملین ٹن ( 8.79 ملین بیرل) یومیہ خام تیل درآمد کیا گیا جو مئی کی نسبت 2.9 فیصد کم ہے۔

جون کے دوران روس سے خام تیل کی درآمد 1.27 ملین بیرل یومیہ رہی جو جون 2016 کی نسبت 27 فیصد زیادہ تاہم مئی 2017 کی نسبت 2.9 فیصد کم رہی۔انگولا سے ایک ملین بیرل یومیہ خام تیل درآمد کیا گیا جو جون 2016 کی نسبت 10.6 فیصد زیادہ ہے۔#/s#

مزید : کامرس