گلوکو پاکستان اوپن ٹینس،مینزاور ویمنز کوارٹرفائنل مرحلہ جاری

گلوکو پاکستان اوپن ٹینس،مینزاور ویمنز کوارٹرفائنل مرحلہ جاری

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب لان ٹینس ایسویسی ایشن کے زیراہتمام پیک فرینز گلوکو پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ 2017ء کے مین راؤنڈ کے تیسرے روز مختلف ایج گروپس میں کوارٹرفائنلز مقابلے جاری، مینز سنگل کے کوارٹرفائنل میں ہیرا عاشق نے احمد چودھری کو 6-3, 6-1 سے، محمد عابد نے مدثر مرتضیٰ کو 6-1, 6-3 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ۔لیڈیز سنگل کے پری کوارٹرفائنل مقابلوں میں سارہ محبوب نے ماہا سید کو 6-3, 6-0 سے جبکہ اوشنا سہیل نے ملائکہ ملک کو 6-1, 6-1 سے شکست دے کر کوارٹرفائنلز کیلئے کوالیفائی کیا۔ مینز ڈبلز میں وقاص اور احمد نے یوسف خان اور اسد اللہ کو 6-2, 6-4 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ انڈر 16 کا پہلا راؤنڈ شروع ہوا۔ احمد کامل نے محمد فیضان کو 6-0, 6-0 سے، عادل خان نے ابراہیم کو 6-1, 6-2 سے، محمد عبداللہ نے مصطفی علی کو 7-6, 4-6, 7-5 سے، عاقب عمر نے شہریار کو 6-0, 6-0 سے، سیف العزیز نے حمزہ کو 6-1, 6-2 سے، نعمان آفتاب نے شایان شمیز کو 6-1, 6-0 سے، نعلین عباس نے یحیٰ احتشا کو 6-2, 6-3 سے، احمد نے عبداللہ حامد کو 6-1, 6-2 سے، سبحان بن سالک نے کامران خان کو 6-0, 6-1 سے، احمر سعید نے موسی ہارون کو 6-2, 6-1 سے، محمد سید نے دانیال کو 6-0, 6-0 سے،سمیر احمد نے قاسم شہریار کو 6-0, 6-0 سے ہرا کر اگلے مرحلے کیلئے والیفائی کیا۔ انڈر 14 مقابلوں کے پہلے راؤنڈ میں یحیٰ احتشام نے سعد کریم کو 4-0, 4-0 سے، عزیر خان نے ولید ہمایوں کو 4-0, 4-0 سے، سید محمد مصطفی نے مصطفی حامد کو 4-1, 4-1 سے، مبین فہیم نے محمد شہریار کو 4-0, 4-0 سے، سیف العزیز نے حامد یعقوب کو 4-1,4-2 سے، شایان شامیز نے زین العابدین کو 4-0, 4-2 سے، فیضان فیاض نے احتشام عارف کو 4-1, 4-0 سے، حمزہ جواد نے سعید سلمان کو 4-0, 4-0 سے، عادل خان نے شاہیل طاہر کو 4-1, 4-1 سے جبکہ راجہ حسین نے احمد شیخ کو 4-0, 4-1 سے شکست دے کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی