کوئٹہ سے4ماہ قبل اغواءکئے جانے والے سیکرٹری ایچ ای سی گھر پہنچ گئے

کوئٹہ سے4ماہ قبل اغواءکئے جانے والے سیکرٹری ایچ ای سی گھر پہنچ گئے
کوئٹہ سے4ماہ قبل اغواءکئے جانے والے سیکرٹری ایچ ای سی گھر پہنچ گئے

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق سیکرٹری ہائی ایجوکیشن کمیشن بلوچستان عبد اللہ جان اغواءہونے کے4ماہ بعد گھر پہنچ گئے ہیں ، تاہم وہ بازیاب کس طرح ہوئے ہیں تاحال واضح نہیں ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق سابق سیکریٹری ہائیر ایجو کیشن کمیشن عبداللہ جان کو رواں سال 15 مارچ کو وحدت کالونی میں گھر سے دفتر جاتے ہوئے اغواءکیا گیا تھا وہ اب 4ماہ کے بعد گھر واپس پہنچ چکے ہیں ، انہیں اس وقت اغوا کیا گیا جب ملک بھر میں چھٹی مردم شماری جاری تھی اور محکمہ تعلیم سمیت سرکاری ملازمین کی بڑی تعداد اس عمل کا حصہ تھی۔عبد اللہ جان کے بیٹے عتیق نے ان کی واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی صحت کافی کمزور ہو چکی ہے۔تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ عبداللہ کو سیکیورٹی فورسز نے آپریشن میں بازیاب کرایا یا اغوا کاروں نے انہیں تاوان وصول کرنے کے بعد آزاد کردیا۔ڈی آئی جی بلوچستان عبدالرزاق چیمہ، صوبائی وزیر داخلہ اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام نے عبداللہ جان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ان کے اغوا کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی تھی۔

بھارتی ریاست ہریانہ میں ہندوانتہا پسندوں کی مسلمانوں کو زندہ جلانے کی دھمکی

مزید : کوئٹہ