ارشد خان کی پشتو فلم’’شڈل زالمے‘‘تکمیل کے آخری مراحل میں داخل

ارشد خان کی پشتو فلم’’شڈل زالمے‘‘تکمیل کے آخری مراحل میں داخل
 ارشد خان کی پشتو فلم’’شڈل زالمے‘‘تکمیل کے آخری مراحل میں داخل

  

لاہور(فلم رپورٹر)ارشد خان کی پشتو فلم’’شڈل زالمے‘‘تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے اس فلم کی شوٹنگ ان دنوں شمالی علاقہ جات میں تیزی جاری ہے جس میں شاہد خان، ببرک شاہ،اچھی خان،دعا قریشی ،جہانگیر جانی اور دیگر حصّہ لے رہے ہیں۔فلم’’شڈل زالمے‘‘میں اپنے کردار کے حوالے سے اچھی خان نے ’’پاکستان‘‘کو بتایا کہ اس فلم میں میرا رول پاور فل ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارمنس سے بھرپور ہے ۔اس کردار کے مختلف شیڈز ہیں ۔میرے پرستار روائتی ڈگر سے ہٹ کر اس کردار میں مجھے بہت پسند کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں اچھی خان نے بتایا کہ ارشد خان ایک انتہائی با صلاحیت ڈائریکٹر ہیں جن کو اپنے کام پر مکمل دسترس حاصل ہے مجھے یقین ہے کہ یہ ان کی ایک اور کامیاب فلم ثابت ہوگی۔

مزید : کلچر