ہارر فلم’’آہٹ‘‘کی شوٹنگ تیزی سے جاری

ہارر فلم’’آہٹ‘‘کی شوٹنگ تیزی سے جاری
 ہارر فلم’’آہٹ‘‘کی شوٹنگ تیزی سے جاری

  

لاہور(فلم رپورٹر)شیخ ابراہیم اور خالد ملک کی ڈائریکشن میں بنائی جانے والی ہاررفلم’’آہٹ‘‘کی شوٹنگ ان دنوں لاہور کے مختلف علاقوں میں تیزی سے جاری ہے جس میں مقصود انور،کائنات رانا اور دیگر فنکار حصّہ لے رہے ہیں۔فلم میں ایک اہم کردار ادا کرنے والے مقصود انور نے کہا کہ ’’آہٹ‘‘منفرد موضوع پر بنائی جانے والی فلم ہے مجھے یقین ہے کہ عوام کو یہ فلم پسند آئے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ ان دنوں میری ایک اور فلم ’’آزاد بادشاہ‘‘زیر تکمیل ہے جس میں یادگار مزاحیہ کردار ادا کیا ہے ۔میں ان دنوں فلم،ِٹی وی اور تھیٹر تینوں شعبوں میں کام کرہا ہوں میں ان تینوں شعبوں کو آرٹ کی مختلف شاخیں مانتا ہوں۔

مزید : کلچر