کرینہ کی بے اختیار حرکتوں سے تیمور علی پریشان

کرینہ کی بے اختیار حرکتوں سے تیمور علی پریشان
 کرینہ کی بے اختیار حرکتوں سے تیمور علی پریشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (اے این این)کرینہ کی بے اختیار حرکتوں سے تیمور پریشان ۔بالی ووڈ کی بیگم کرینہ کپورخان اپنے بیٹے تیمور علی خان سے بے انتہا محبت کرتی ہیں اور انہیں روزانہ,000 20بار پیار کرتی ہیں۔بالی ووڈ کی نوابی جوڑی سیف علی خان اور کرینہ کپور کے صاحبزادے تیمور علی خان اس وقت بالی ووڈ کے کسی بھی سپر اسٹار سے زیادہ مقبول ہیں،وجہ ہے ان کا معصوم حسن جو کسی کو بھی دیوانہ بناسکتا ہے،تیمور کے حسن پر پورے بھارت کے ساتھ ان کی والدہ کرینہ کپوربھی فدا ہیں اور انہیں روزانہ 20،000 بار پیار کرتی ہیں۔ حال ہی میں کرینہ نے میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں تیمور سے اپنی محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تیموراتناخوبصورت ہے کہ اس پر بلا وجہ ہی پیار آتا ہے، اس کی آنکھیں ،ہونٹ اور سنہری بال سب کچھ اتنا پیارا ہے کہ آپ اس سے ایک منٹ بھی دور نہیں رہ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ میں روزانہ تیمور کو بیس ہزاربار پیار کرتی ہوں یہاں تک کہ وہ زچ ہوجاتا ہے اور مجھے دھکے دینے لگتا ہے اور کئی بار تو رونے لگ جاتا ہے۔

مزید :

کلچر -