ٹی وی ہوسٹ آصف یوسف زئی پشتو فلموں میں جلوہ گرہوں گے

ٹی وی ہوسٹ آصف یوسف زئی پشتو فلموں میں جلوہ گرہوں گے
 ٹی وی ہوسٹ آصف یوسف زئی پشتو فلموں میں جلوہ گرہوں گے

  

لاہور(فلم رپورٹر)ٹی وی ہوسٹ آصف یوسف زئی پشتو فلموں میں جلوہ گرہوں گے۔عید قربان کے لئے بنائی جانے والی ہدایتکار شاہد عثمان کی فلم ’’لمبے‘‘ میں آصف یوسف زئی کو کاسٹ کیا گیا ہے۔ فلم میں اداکار عجب گل، ارباز خان، سدرہ رون ، آفرین ، طارق جمال،زر داد بلبل،سنینا خان، عمران خان خٹک اور جہانگیر خان کو پہلے ہی کاسٹ کیا جاچکا ہے۔فلم کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ عید الاضحی کے لئے بنائی جانے والی پشتو فلم ’’لمبے‘‘ کو بڑے بجٹ کے ساتھ بنایا جا رہا ہے۔ فلم میں ٹی وی ہوسٹ آصف زئی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فلم کے ہدایتکار شاہد عثمان کا کہنا تھا کہ آصف زئی خیبر کے ایک خوبصورت اور ینگ ٹی وی ہوسٹ ہیں میری ہمیشہ سے کوشش ہوتی ہے ۔

کہ فلم میں کچھ نیا کروں اس سے قبل بھی میں نے اپنی تمام پشتو فلموں میں کسی نہ کسی حد تک تبدیلیاں لائی ہیں ،زیر تکمیل پشتو فلم ’’لمبے‘‘ میں ان کی سلیکشن بھی اسی تبدیلی کا ایک حصہ ہے۔

مزید : کلچر