ڈائریکٹراقبال حسین کی ڈرامہ سیریل ’’گھگی‘‘کی ریکارڈنگ لاہور میں جاری
لاہور(فلم رپورٹر)اقبال حسین کی ڈائریکشن میں بنائی جانے والی پروڈیوسرز اختر حسنین اور عدنان صدیقی کی نئی ڈرامہ سیریل ’’گھگی‘‘کی ریکارڈنگ ان دنوں لاہور اور للیانی میں تیزی سے جاری ہے جس میں راشد محمود،فرح طفیل،ظفر عباس،فانی جان،راحیلہ آغا اور دیگر حصّہ لے رہے ہیں۔ ڈرامہ سیریل ’’گھگی‘‘کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے پروڈیوسر اختر حسنین نے کہا کہ ڈائریکٹر اقبال حسین نے ڈرامے کو اعلیٰ اور معیاری بنانے کے لئے بہت محنت کی ہے میں ان کے کام سے پوری طرح مطمئن ہوں۔اختر حسنین نے مزید بتایا کہ میرے ادارے سیریل انٹرٹینمنٹ نے کبھی بھی معیار کے معاملے میں سمجھوتہ نہیں کیا ہے۔ہم لوگ اس پراجیکٹ کو جلد از جلد آن ائیر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
میرا ماننا یہ کہ ایک اچھے پراجیکٹ کو بنانے لئے وقت اور پیسے دونوں کی ضرورت ہوتی ہے۔فی الحال اس سے زیادہ کہنا بے معنی ہے دوران ریکارڈنگ پورے یونٹ نے مکمل تعاون کیا جس کے لئے سب کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتاہوں’’گھگی‘‘میں تمام فنکاروں نے اپنے اپنے کردار اتنی خوبصورتی سے نبھائے ہیں کہ حقیقت کا گمان ہوتا ہے۔میں مستقبل میں بھی اس ٹیم کے ساتھ ڈرامہ بنانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔