ملک بھر کے111شہروں کے پنجاب کالجز میں انٹرمیڈیٹ کے داخلے جاری

ملک بھر کے111شہروں کے پنجاب کالجز میں انٹرمیڈیٹ کے داخلے جاری

لاہور(پ ر)پنجاب بھر کے تمام بورڈز میں سال2017کے میٹرک امتحانات کے نتائج کے بعد طالب علموں کی ایک کثیر تعداد نے انٹرمیڈیٹ میں داخلوں کے لئے ملک بھرکے 111 شہروں میں موجود پنجاب کالج کیمپسز کا رخ کیا ہے اور داخلہ فارمز کے حصول کے لئے لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ طلباء وطالبات اور ان کے والدین کے مطابق پنجاب کالج میں داخلہ کواولین ترجیح دینے کی وجہ ان کا پنجاب کالجز کے اعلی تعلیمی معیار پر بھرپوراعتماد اور انٹرمیڈیٹ نتائج 2016میں پنجاب بورڈز اورفیڈرل بورڈ میں142پوزیشنزکا حصول ہے اسکے علاوہ انٹرمیڈیٹ امتحانات میں ہرسال پوزیشن ہولڈرز کی بڑھتی ہوئی تعداد اس بات کی عکاس ہے کہ یہاں اساتذہ طالب علموں کی صلا حیتوں میں نکھار پر خصوصی توجہ دیتے ہیں۔ نصابی، ہم نصابی اور غیر نصابی سر گرمیاں بھی طالب علموں کو ٹیلنٹ کے اظہار کا موقع دیتی ہیں۔

ان کے نزدیک معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے پنجاب کالج کاطریقہ کاربہترین ہے اور یہی وجہ ہے کہ معیاری تعلیم کے حصول کے لئے والدین اورطلباء وطالبات پنجاب کالجز کو ہی فوقیت دیتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4