ثابت کریں گے پنجاب پیپلز پارٹی کا قلعہ ہے،عدنان ہنجرا

ثابت کریں گے پنجاب پیپلز پارٹی کا قلعہ ہے،عدنان ہنجرا

لاہور(نمائند ہ خصوصی) سابقّ ڈپٹی سیکرٹری ریکارڈ اینڈ یونٹ پیپلز پارٹی لاہور چوہدری عدنان اصغر ہنجرا نے کہا کہ پنجاب میں ثابت کریں گے کہ پنجاب پیپلز پارٹی کا قلعہ ہے۔ مگر یہ تب ممکن ہو گا جب قیادت اور کارکنان کے درمیان فاصلے کم ہوں گے۔ اب بلاول کے سیاست میں عملی آغاز کے بعد جیالے محترمہ بینظیر بھٹو کے ادھوے مشن کی تکمیل کے لیے بلاول بھٹو سے مل کر جدوجہد کر نے پر آمادہ ہیں۔

وہ چاہتے ہے کہ پیپلز پارٹی دوبارہ پنجاب اور لاہورمیں متحرک اور فعال ہو۔

اور وہ دوبارہ اپنا مقام حاصل کریں بلاول بھٹو تنظیم سازی کریں اور مخلص اور متحرک لوگوں کو عہدے دیں وہ نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ عہدے دیں تاکہ پیپلز پارٹی دوبارہ سے سٹریٹ پاور میں واپس آسکیں انشاء اللہ بلاول دوبارہ پارٹی کو فعال کر لیں گے اور پیپلزپارٹی 1970 ؁ء والی بھٹو کی پارٹی بنا کر دم لیں گے۔ہم بلاول کے مشن میں بلاول بھٹو زرداری کی مکمل حمایت کریں گے تاکہ پارٹی کا منشور گلی گلی محلہ محلہ تک جا سکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4