آل پاکستان ٹیکنیکل ڈار فٹسمین سٹاف ودیگر کیڈر کی اپ گریڈیشن کا نوٹیفکیشن جاری

آل پاکستان ٹیکنیکل ڈار فٹسمین سٹاف ودیگر کیڈر کی اپ گریڈیشن کا نوٹیفکیشن ...

لاہور(پ ر)آل پاکستان ٹیکنیکل ڈار فٹسمین سٹاف اور باقی ماندہ کیڈر کی اپ گریڈیشن کا نوٹیفکیشن پنجاب گورنمنٹ نے جاری کر دیا جس میں سے ٹریسر کو گریڈ5 سے 9 ۔ ڈارفٹسمین11 سے 13ہیڈ ڈارفٹسمین13 سے 15 موٹر ایگزیمیز11 سے 14 سب انجینئر11 سے 14 سگنیلر5 سے 7 ہیڈ سگنیلر کو 9 سے 11 سٹور کیپر5/6 سے7۔ سینئر سٹور کیپر7سے9۔ سینئر کلرک9سے14۔ اکاونٹس کلرک11سے 15 سٹینو گرافر14 سے 15 میں اپ گریڈ ہوئے۔میاں بشارت حسین جنرل سیکرٹری لاہور ڈویژن آل پاکستان ٹیکنیکل ڈرافٹسمین فیڈریشن نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا اور مطالبہ کیا کہ ہمارے باقی ماندہ کیڈر سرکل ہیڈ ڈرافٹسمین اور چیف ڈرافٹسمین کو بھی فوراً اپ گریڈ کیا جائے اور آرکیٹکچر ڈیپارٹمنٹ میں ٹیکنیکل ڈرافٹسمین سٹاف کو سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کی طرح گریڈ دیئے جائیں۔حاجی نواز چیئرمین ، محمود مختار قریشی جنرل سیکرٹری پنجاب سید آفتاب بخاری، سینئرنائب صدر محمد معصوم صدر لاہور ڈویژن اور جملہ اراکین نے بھی وزیر اعلیٰ پنجاب چیف سیکرٹری پنجاب۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب ، فنانس سیکرٹری پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4