محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کی ذمہ داریوں کے تعین کیلئے کمیٹیاں قائم
لاہور( نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر جنگلات ، جنگلی حیات و ماہی پروری میاں یاور زمان نے تینوں موجودہ فاریسٹ مینوئل میں تبدیلی کے لئے کمیٹیاں قائم کر دی ہیں اور اس ضمن میں کنسلٹنٹس کی خدمات کے حصول کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے کی بھی ہدائت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تینوں نئے مینوئل تشکیل دیتے وقت ان میں چیف کنزرویٹرز ، کنزرویٹرز اور فاریسٹرز کی ذمہ داریوں اور فرائض کا تعین کیا جاسکے۔ انہوں نے یہ بات سیکرٹری جنگلات کے کمیٹی روم میں محکمہ جنگلات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے بلائے گئے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر سیکرٹری جنگلات ، جنگلی حیات و ماہی پروری کیپٹن (ر) جہانزیب خان ، صوبہ بھر کے چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ ،کنزرویٹر ز اور ڈویڑنل فاریسٹ افسران بھی موجود تھے ۔