امن کیلئے انتہا پسندی کی نرسریوں کو بند کر ہو گا،ڈاکٹرعبدالغفور راشد

امن کیلئے انتہا پسندی کی نرسریوں کو بند کر ہو گا،ڈاکٹرعبدالغفور راشد

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پاکستان یونائیٹڈ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ دہشت گردی پر قابو پانے کے لئے انتہا پسندی کی نرسریوں کو بند کرنا ہوگا۔دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں،جو کسی مذہب و مسلک کی نمائندگی نہیں کرتے۔ معاشرے سے فرقہ وارانہ عصبیتوں کو کم کرنا چاہیے۔ بقائے باہمی اور اختلاف رائے برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ ہوناضروری ہے۔ دہشت گردی فرقہ واریت یا جہادی رجحان نہیں، سازش کے تحت کرائے کے لوگ اسلام کو بدنام اور ملکی عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے کررہے ہیں۔ فیروز پور روڈ پر ہونے والے دھماکے کو سی پیک اور پاکستان کی بڑھتی ہوئی عالمی اہمیت کے تناظر میں دیکھنا چاہیے۔

معاشی طور پر ایک مضبوط پاکستان دشمن کی نظروں میں کھٹکتا ہے۔ ان راستوں کو بند کرنا ہوگا، جن سے تخریب کاری کے مواقع اور دہشت گرد پیدا ہوتے ہیں۔وہ مرکزی دفتر میں سیکرٹری جنر ل حافظ ممتاز حسین سے گفتگو کررہے تھے ۔ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا کہ بہادر افواج پاکستان نے دہشت گردوں کا قلع قمع کردیا تھا توفیروز پور روڈ کا سانحہ کیسے رونما ہوگیا؟ سہولت کار کون تھے؟ سب قوم کے سامنے حقائق لائے جانے چاہیں۔اداروں کے درمیان تکنیکی بنیادوں پر روابط بھی بدامنی اور عدم استحکام پیدا کرنے والے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے میں مدد دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام کا دہشت گردی سے تعلق جوڑنے والے عقل کے اندھے اور تعلیمات قرآن سے خائف لوگ ہیں۔ جنہیں ان کے حال پر چھوڑ دینا چاہیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1