(ن) لیگ کی کر پشن جمہو ریت پربمباری کے متراد ف ہے،چودھری سرور

(ن) لیگ کی کر پشن جمہو ریت پربمباری کے متراد ف ہے،چودھری سرور

لاہور(نمائندہ خصوصی )سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ(ن) لیگ کی کر پشن جمہو ریت پربمباری کے متراد ف ہے ‘حکمران اقتدار کے خاتمے کیساتھ جمہوریت کا بھی خاتمہ چاہتے ہیں مگر انکی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا ‘جے آئی ٹی میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو چکا ہے ‘حکمرانوں کی کر پشن کے خلاف تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں (ن) لیگ کے اتحادی بھی انکا ساتھ چھوڑ نے پر مجبور ہو جائیں گے ۔وہ شاہدرہ میں پارٹی کارکنوں کے جلسے سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر پارٹی رکن یاسر گیلانی ‘مہر محمدسرور ‘تحمل حسین سمیت دیگر بھی موجود تھے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کر پشن کے خلاف صرف تحریک انصاف ہی نہیں آج پوری قوم جنگ لڑ رہی ہے ۔ تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے افق پر انصاف کا سورج طلوع ہوچکاہے،قوم کو کرپشن کے آسیب سے نکالنے پر عمران خان کا نام تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گااور اندھیر نگری مچا کر اور ملکی سرمایہ لوٹ کر بے نامی جائیدادیں بنانے والے جلد سیاسی گمنامی کے سمندر میں ڈوب جائیں گے عبدالعلیم خان نے این اے122کے دورے کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ کرپشن ہے۔ تحریک انصاف کے این اے 130کے مرکزی رہنما ملک عثمان حمزہ اعوان نے کہا ہے کہ ثابت ہو گیا ہے کہ حکمرانوں نے سپریم کورٹ میں جعلی دستاویزات پیش کی تھیں وقت آ گیا ہے کہ کرپٹ ٹولے کے خلاف سپریم کورٹ جلد ہی اپنا فیصلہ سنا دے ۔تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکرٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ پاناما اوراقامہ نے(ن) لیگ کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا ہے،ملک کے وزیراعظم اوروفاقی وزیروں کا دبئی میں نوکری کرنا شرمناک بات ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1