’’آصف زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کردشمنوں کے عزائم ناکام بنائے‘‘

’’آصف زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کردشمنوں کے عزائم ناکام بنائے‘‘

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے زیر اہتمام آصف علی زرداری کی سالگرہ کے موقع پرنشست کا اہتمام کیا گیا۔ مہمان خصوصی آصف علی زرداری رہائی کمیٹی کے صدر عارف خان تھے۔ نشست سے خطاب کرتے ہوئے لاہور کے رہنماء نصیر احمد، خالد بٹ، لیبر لیڈر ملک اللہ یار، چوہدری وقاص منشاء پرنس ، حمزہ شیخ ، سلیم شاہ، شاہد خٹک، ارشد لودھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی شہادت کے موقع پر پورا پاکستان جل رہا تھا دشمن پاکستان کو توڑنے کی ناپاک سازش کر رہے تھے۔

لیکن اس وقت آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر دشمنوں کے عزائم خاک میں ملا دیئے۔ آصف علی زرداری نے اقتدار میں آکر پاکستان میں پہلی مرتبہ مفاہتی سیاست کو فروغ دیا۔ 1973 کے آئین کی اصل شکل میں بحالی کے لیے تمام جماعتوں کی مشاورت سے 18 ویں ترمیم اور 58 ٹو بی کا خاتمہ کیا۔ پاکستان کی تاریخ کے پہلے صدر تھے جنھوں نے پارلیمنٹ اور پارلیمانی جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے اپنے اختیارات سے رضا کارانہ طور پر دستبردار ہوئے۔ آصف علی زرداری کے دور حکومت میں 21 سال بعد این ایف سی ایواڈ کا اجراء ہوا جس سے صوبوں کو کئی سو گناہ فنڈا ضافی دیئے گئے۔۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے ہمیشہ مثبت سیاست کو فروغ دیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1