ملزم کو پیش نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ جیل کوٹ لکھپت کو شو کاز نوٹس

ملزم کو پیش نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ جیل کوٹ لکھپت کو شو کاز نوٹس

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم کو پیش نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ جیل کوٹ لکھپت کو پیش نہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری دیاہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ افشاں سدرہ نے ناجائز اسلحہ کے مقدمے میں ملوث ملزم کو پیش نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ جیل کوٹ لکھپت کو پیش نہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ ملزم کو 28جولائی تک عدالت میں پیش کیا جائے،پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل ناجائز اسلحے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو عدالت میں پیش نہیں کر رہے ۔

مزید : علاقائی