مقدمات میں پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار ، اضامنوں کیخلاف کارروائی کا حکم

مقدمات میں پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار ، اضامنوں کیخلاف کارروائی کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے مختلف مقدمات میں ملوث 24ملزموں کو عدالت میں پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دیتے ہوئے ملزموں کے ضامنوں کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دے دیا ہے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ حامد الرحمن ناصر کے روبرو اچھرہ اور نشتر کالونی پولیس نے ملزمان کے خلاف درج مقدمات کا چلان پیش کیا،پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان لوکل گورنمنٹ ایکٹ، پرائس کنٹرول ایکٹ اور تیز رفتاری کے مقدمات میں ملوث ہیں،متعدد بار طلبی کے نوٹسز بھی بھجوائے جا چکے ہیں،ملزمان طلبی نوٹسز کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہو رہے ہیں اور ضمانتیں کروانے کے بعد روپوش ہیں،قانون کے مطابق کارروائی کی جائے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔

مزید :

علاقائی -