ملک سے دہشتگردی اور جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ پہلی ترجیح ہے ، انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کیپٹن (ر) عارف نواز خان

ملک سے دہشتگردی اور جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ پہلی ترجیح ہے ، انسپکٹر جنرل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرا ئم ر پو رٹر )انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جائے گا تاکہ سماج دشمن عناصر کوجلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ انکی پہلی ترجیح ہے جس کیلئے پنجاب پولیس اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے پہلے سے بھی زیادہ بہتر طریقے سے وطن دشمن عناصر کے خلاف جاری جنگ لڑے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی جی پنجاب کا چارج سنبھالنے کے بعد سنٹرل پولیس آفس میں سینئر افسران کے ساتھ پہلی میٹنگ میں کیا ، میٹنگ میں ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی، امجد جاوید سلیمی، ایڈیشنل آئی جی آئی اینڈ وی، اعجاز شاہ، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس، شعیب دستگیر، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب، فیصل شاہکار، ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن پنجاب، اظہر حمید کھوکھر، ایڈیشنل آئی آپریشنز پنجاب، محسن حسن بٹ، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز پنجاب، بی اے ناصر، ڈی آئی جی آر اینڈ ڈی، احمد اسحاق جہانگیر، ڈی آئی جی ٹریفک، فاروق مظہرڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن، احسان طفیل، ڈی آئی جی ٹریننگ، سعد اختر بھروانہ، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو، سلمان چوہدری، ڈی آئی ایس پی یو، فیصل علی رانا، ڈی آئی جی ویلفیئر، وسیم سیال، ڈی آئی جی ڈویلپمنٹ، کامران خان، ڈی آئی جی آئی ٹی، ہمایوں بشیر تارڑاور ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون، سید خرم علی شاہ کے علاوہ سی پی او کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں سینئر افسران کو ہدایت دیتے ہوئے آئی جی پنجاب نے کہا کہ جرائم کے خاتمے اور تفتیش کیلئے ٹیم ورک اور ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دیں تاکہ جرائم پیشہ عناصر اور گروہوں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے۔انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نوازنے تعیناتی کے پہلے روز پولیس لائنز قلعہ گجرسنگھ میں لاہور پولیس کی قیادت سے ملاقات کی۔ جن کی آمد پرلاہور پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ بعد اذاں آئی جی پنجاب نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور سانحہ کوٹ لکھپت کے شہداء کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

مزید :

علاقائی -