چوری ڈکیتی میں ملوث مجرم کو3 ماہ قید سزا
لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے چوری وڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث مجرم سرفرازکو3ماہ قید کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسین اعوان کے روبرو قلعہ گجر سنگھ پولیس نے ملزم سرفرزا کے خلاف مقدمہ کا ریکارڈ پیش کیا،پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے ملزم کے قبضے سے طلائی زیورات،موبائلز فونز اور 51,000 کی نقدی برآمد کی۔ عدالت نے مجرم سرفراز کو مذکورہ بالا سزاکا حکم سنا دیا ہے ۔