کینٹ کچہری میں بجلی غائب معمول ، عدالتی عملے کو شدیدمشکلات کا سامنا

کینٹ کچہری میں بجلی غائب معمول ، عدالتی عملے کو شدیدمشکلات کا سامنا

لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری میں بجلی معطل رہنے کی وجہ سے عدالتی عملے کو شدیدمشکلات کا سامنا رہاجبکہ 2عدالتوں میں جنریٹر نہ ہونے سے 9گھنٹے تک مقدمات کا اندراج نہ ہوسکاجبکہ جنریٹرز پر لوڈ زیادہ ہونے کے باعث کمپیوٹرز اور پرنٹرز بھی کام کرنا چھوڑ گئے،کچہری میں آ نے والے سائلین کوبھی خواری کا سامنا کرنا پڑا۔ کینٹ کچہری میں گزشتہ بجلی معطل رہنے کی وجہ سے عدالتی عملے کو مشکلات کا سامنا رہا، جنریٹرز چلا کر متبادل بجلی فراہم کی گئی تاہم دو عدالتوں میں جنریٹر کی سپلائی نہ ہونے کے باعث 9گھنٹے تک کسی بھی مقدمات کا اندراج نہ ہوسکا،جنریٹرز پر لوڈ زیادہ ہونے کے باعث کمپیوٹرز اور پرنٹرز کام کرنا چھوڑ گئے تھے۔

مزید : علاقائی