طالبہ پر قاتلانہ حملہ کیس، ملزم شاہ حسین نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا

طالبہ پر قاتلانہ حملہ کیس، ملزم شاہ حسین نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا

لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری قاتلانہ حملے میں قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والی طالبہ خدیجہ صدیقی کے مقدمہ میں ملوث ملزم شاہ حسین نے اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا ہے ،فاضل جج نے کیس کی مزید سماعت آج 27جولائی تک ملتوی کردی ہے۔ملزم شاہ حسین اور زخمی طالبہ خدیجہ صدیقی اپنے اپنے وکلا کے ہمرا عدالت میں پیش ہوئے ،عدالت نے ملزم شاہ حسین کو اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے لیے طلب کررکھا تھا،ملزم شاہ حسین نے گزشتہ روزکینٹ کچہری میں اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا ہے،ملزم شاہ حسین سے پراسیکیوشن کے 12گواہان کے بیانات کی روشنی میں سوالات پوچھے گئے ۔

مزید : علاقائی