صوابی،مکان کی چھت گرنے سے 2 بچیاں جاں بحق،ایک بچہ زخمی

صوابی،مکان کی چھت گرنے سے 2 بچیاں جاں بحق،ایک بچہ زخمی

صوابی(صباح نیوز)صوابی میں تیز بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے دو بچیاں جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔بدھ کے روزصوابی کے علاقے جہاں یار حسین میں تیز بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی، حادثے کے باعث دو کمسن بچیاں جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔جاں بحق بچیوں کی نعشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ زخمی بچے کو بھی طبی امداد دی جارہی ہے۔شاہدین کے مطابق حادثہ مکان کی خستہ حالی کے باعث پیش آیا۔

بچیاں جاں بحق

مزید : علاقائی