چارسدہ ، نامعلوم افراد کی فائرنگ ، مولانا حق نواز جاں بحق

چارسدہ ، نامعلوم افراد کی فائرنگ ، مولانا حق نواز جاں بحق

چارسدہ(صباح نیوز)چارسدہ کے علاقے خواجہ وس میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شیخ الحدیث مولانا حق نواز جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کے بعد مشتعل لوگوں نے احتجاج کیا ۔پولیس کے مطابق بدھ کو مولانا حق نواز نماز فجر کی ادائیگی کے بعد مسجد سے گھر جا رہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے نامعلوم ملزمان نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں مولانا حق نواز موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے حادثے پر پہنچ کر شیخ الحدیث کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتا منتقل کیا، جبکہ ان پر فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی عوام کی بڑی تعداد بھی ہسپتال پہنچی جہاں انہوں نے احتجاج بھی کیا۔

مولانا حق نواز

مزید : علاقائی