اقتصادی راہداری صد آصف علی زرداری کا وژن ہے ، فریال تالپور

اقتصادی راہداری صد آصف علی زرداری کا وژن ہے ، فریال تالپور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی محترمہ فریال تالپور نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری نے پانچ سالہ عہد صدارت کے دوران ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے مشن کی تکمیل کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ زرداری کا مقصد 1973ء کے آئین کی اصل صورت میں بحال اور پارلیمنٹ کو خودمختار کرنا بینظیر بھٹو شہید کا مشن اور سوات میں قومی پرچم سربلند کرناتھا۔ آصف علی زرداری نے 1973ء کا آئین اصل صورت میں بحال کرکے اور پارلیمنٹ کو خود مختار کرکے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے مشن کی تکمیل اور سوات میں قومی پرچم لہرا کر اپنے وعدے کو پورا کیا۔ محترمہ فریال تالپور نے کہا کہ گلگت بلتستان اور کے پی کے عوام کو اپنی شناخت صدر آصف علی زرداری نے دی۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری صد آصف علی زرداری کا وژن ہے ۔ وہ چاہتے ہیں کہ اقتصادی راہداری کے ثمرات چاروں صوبوں کے عوام کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان کے عوام کو بھی ملیں۔ محترمہ فریال تالپور نے کہا کہ صدر آصف علی زراری کے زیر قیادت جمہوری حکومت نے پانچ سال کے درمیان سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ریکارڈ اضافہ کیا اور بینظیر انکم پروگرام کے ذریعے ملک بھر کی غریب خواتین کی مالی اعانت کی
فریال تالپور

مزید :

علاقائی -