تحائف کی مد میں 102ارب روپے کی منی لانڈرنگ ،2785پاکستانیوں کو نوٹس

تحائف کی مد میں 102ارب روپے کی منی لانڈرنگ ،2785پاکستانیوں کو نوٹس

اسلام آباد(آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو حکام کاکہناہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران تحائف کی مد میں مبینہ طور پر 102ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی،بورڈ نے 2 ہزار 785پاکستانیوں کو نوٹس جاری کیے ہیں ،جنہوں نے گزشتہ مالی سال کے دوران تحائف کی مد میں مبینہ طور پر 102 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی۔ایف بی آر کے ایک افسر نے بتایا کہ ان افراد کو اپنی آمد کے ذرائع بتانے کے لیے کہا گیا ہے۔خیال رہے کہ موجوہ قانون کے تحت تحائف ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں اور بہت سے ایسے افراد جو مالی طور پر مستحکم ہیں قومی ریونیو میں حصہ ڈالے بغیر ہی اپنی آمدنی، مال اور اثاثوں کی منتقلی کے لیے اس استثنی کو محفوظ طریقہ کار کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔حال ہی میں تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن شاد محمود سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بھاری تحائف وصول کرنے والوں کو نوٹسسز جاری کرنے کی تصدیق کی۔

تحائف

مزید : علاقائی