احسن اقبال بھی بیرون ملک ملازم نکلے

احسن اقبال بھی بیرون ملک ملازم نکلے
 احسن اقبال بھی بیرون ملک ملازم نکلے

  

اسلام آباد(آن لائن) پانامہ کے ہنگامے کے بعد ملک بھر میں احتساب کی بازگشت جاری ہے ،ایسی صورتحال میں اب بات پاناما سے بڑھ کر اقامہ تک جا پہنچی ہے ۔سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں وزیر اعظم کا اقامہ سامنے کیا آیا ،ملک بھر کے دیگر رہنماؤں کے اقامے بھی منظر عام پر آنا شروع ہو گئے،ابھی تک سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن ،وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال ،وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا اقامہ سامنے آچکے ہیں اور اب مبینہ طور پر وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا اقامہ بھی سوشل میڈ یا پر سامنے آگیا ہے ،تاہم احسن اقبال کی طرف سے ابھی تک کوئی تردید سامنے نہیں آئی۔

احسن اقبال

مزید : صفحہ اول