مالدیپ کا یوم آزادی،نوازشریف کی بطور مہمان خصوصی شرکت

مالدیپ کا یوم آزادی،نوازشریف کی بطور مہمان خصوصی شرکت

مالے(صباح نیوز)وزیراعظم نوازشریف مالدیپ کے 52ویں یوم آزادی کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے بدھ کے روزمالدیپ کے 52ویں یوم آزادی کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت ، تقریب مالے میں نیشنل فٹ بال سٹیڈیم میں ہوئی۔ وزیراعظم کی اسٹیڈیم آمد پر مالدیپ کے صدر ،کابینہ ،اہم شخصیات اور شرکاء نے پرجوش استقبال کیا ۔ فوجی بینڈنے دونوں ممالک کے ترانے بجائے فوجی دستوں نے سلامی پیش کی ۔ خاتون اول بیگم کلثوم نوازبھی وزیراعظم کے ہمراہ تھیں ۔

مالدیپ یوم آزادی

مزید : صفحہ اول