ملتان ، پنجائیت نے دور جاہلیت کی یاد تازہ کرا دی ، بداخلاقی کا بدلہ بد اخلاقی ، فیصلے پر فوری درآمد بھی کر ادیا گیا

ملتان ، پنجائیت نے دور جاہلیت کی یاد تازہ کرا دی ، بداخلاقی کا بدلہ بد اخلاقی ...

ملتان(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک )ملتان کے علاقے مظفر آباد کے علاقے میں ظالمانہ پنچائیت نے دور جاہلیت کی یاد تازہ کرا دی ، کمسن لڑکی سے بد اخلاقی کے بدلے ملزم کی بے گناہ بہن کے ریپ کے حکم پر 17 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، پولیس تھانہ مظفرآباد نے پنچائیت میں شامل 20 افراد کو گرفتار کر لیا تاہم زیادتی کرنیوالے ملزم اشفاق کی 14 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی، وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔تفصیلات کے مطابق راجا پور میں 16 جولائی کو 12 سالہ شمیم بی بی کو عمر وڈا نے زیادتی کا نشانہ بنایا، زیادتی کا بدلہ لینے کیلئے امین، سعید پٹواری کی سربراہی میں علاقہ کے 40 افرادپر مشتمل افراد کی پنچائیت لگائی گئی، پنچائیت نے بدلے میں عمر وڈا کی 17 سالہ بہن عذرا کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا فیصلہ سنادیا ،جس پر مبینہ متاثرہ شمیم کے بھائی اشفاق نے عمر وڈا کے بہن عذرا کو 18 جولائی کو زیادتی کا نشانہ بنایااور بعد ازاں ویمن پولیس سنٹر میں شمیم کیساتھ زیادتی کا مقدمہ نمبر 9/17 درج کروا دیا، مقدمہ کا معلوم ہونے پر پنچائیت کے حکم پر زیادتی کا شکار ہونیوالی عذرا کے اہلخانہ نے بھی مقدمہ نمبر 10/17 ویمن پولیس سنٹر میں درج کرایا۔پولیس دیگر ملزموں کی گر فتا ری کیلئے چھاپے ماررہی ہے جبکہ پولیس حکام نے فیصلہ کیا کہ پنچایت کے حوالے سے ایک اور ایف آئی آر تھانہ مظفر آباد میں پولیس کی مدعیت میں درج کی جائیگی اور اس حوالے سے لیگل ڈپارٹمنٹ سے بھی مشاورت کی گئی ہے۔

ملتان پنچائیت

مزید : صفحہ اول